ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مغربی بنگال کے پنچایت انتخابات میں ٹی ایم سی نے جیتی 2,467 نشستیں

مغربی بنگال کے پنچایت انتخابات میں ٹی ایم سی نے جیتی 2,467 نشستیں

Thu, 17 May 2018 19:52:42    S.O. News Service

کولکاتہ،17؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ریاست میں حکمراں ترنمول کانگریس نے دوپہر 12بجے تک آئے نتائج کے مطابق گرام پنچایت کی 2,400 سیٹیں جیت لیں ہیں۔ریاستی الیکشن کمیشن کے ایک افسر نے یہ معلومات دی۔کمیشن کے حکام نے بتایا کہ بی جے پی نے گرام پنچایت کی 386 نشستیں اور سی پی ایم نے 94 سیٹیں جیتی۔ترنمول نے 2,467 سیٹیں جیتی اور 2,683 سیٹوں پر وہ آگے چل رہی ہے۔افسر نے بتایا کہ بی جے پی نے 386 سیٹیں جیتی ہیں اور وہ 231 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جبکہ سی پی ایم نے 94 سیٹیں جیتی ہیں اور وہ 163 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے. کانگریس نے 33 سیٹیں جیتی ہے اور وہ 55 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ان کے مطابق 158 سیٹوں پر آزاد امیدوار فاتح رہے ہیں اور 163 سیٹوں پر آزاد امیدوار ہی آگے چل رہے ہیں۔


Share: